غلام منور کی تمام تحریریں | ریختہ

تصویر
غلام منور   ہم سے رابطہ کریں   • ہمارے بارے میں  • دستبرداری • رازداری کی پالیسی تعارف     غز ل 56    اشعا 124       نظم 2     اقوال 35    ای - کتاب 6 غلام منور ____ غزل   56 ____ ♥️ اداس شامیں عذاب راتیں گزر ہی جائیں گی روتے رو تے ♥️ تیری قربت میں پڑھتی ہے مری دھڑکن اسے کہنا ♥️ کیا بتلائیں تجھ کو حقیقت غم نے ایسا زبان کیا ♥️ نصیبوں کی روانی تھی میاں پہلے بہت پہلے ♥️ پھر انا کو دفنایا ہے غبار ہونے کو __________ تمام اشعار 124 ____ گلے    سے   لگا  کر  ہمیں  رو  دیئے   وہ بچھڑ کر کبھی ہم نہ یوں مل سکے پھر __________ یہ زمیں وہ آسماں کچھ بھی نہیں بن ترے سارا جہاں کچھ بھی نہیں __________ وہ شوخی سے کبھی غالب ہو جاتا تھا ہم پہ ہم سے بھولی نہیں جاتی یہ چاہت اس کی __________ اپنوں کے رخ بدلنے سے تھا پریشاں میں پھر یوں ہوا کہ جاناں تم بھی بدل گئے __________ اب کے سوچا ہے بگاڑوں میں یہ صورت کسی دن لوگ چہرے پہ اداسی کا سبب پوچھتے ہیں  __________ تمام اقوال   35 ____ کسی کو بیوفا کہنے سے پہلے، اس کے نظریے سے بھی، اپنے اندر گہرائی تک جھانک کر ضرور دیکھ لیں  ____________ جو شخص آپ کو باد مخالف

نہ پایا تھا جہاں تُجھ کو وہاں سے اٹھ گئے آخر

غلام منور

نہ پایا تھا جہاں تُجھ کو وہاں سے اٹھ گئے آخر

مری جاں سمجھو ہو تم ہم کہاں سے اٹھ گئے آخر


بہت تم سوچتی ہو جاں تو یہ بھی سوچنا اک دن

کہ ہم کیوں تیرے سنگِ آستاں سے اٹھ گئے آخر


نہ سمجھا دکھ کو اپنوں نے نہ ہی میرے عزیزوں نے

سو اک اک کر سبھی کے آشیاں سے اٹھ گئے آخر


ہوئے پیدا بڑے لوگوں امیروں سے رفاقت کی

امیری رہ گئی یاں ناتواں سے اٹھ گئے آخر


اذیت تھی منورؔ کو نہ ٹک راحت ملی تو پھر

ہو کر بے چین وہ لوحِ جہاں سے اٹھ گئے آخر

22/01/2024

❤️⁩

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

غلام منور کی تمام تحریریں | ریختہ

اداس شامیں عذاب راتیں گزر ہی جائیں گی روتے روتے

غلام منور کی غزلیں