غلام منور کی تمام تحریریں | ریختہ

تصویر
غلام منور   ہم سے رابطہ کریں   • ہمارے بارے میں  • دستبرداری • رازداری کی پالیسی تعارف     غز ل 56    اشعا 124       نظم 2     اقوال 35    ای - کتاب 6 غلام منور ____ غزل   56 ____ ♥️ اداس شامیں عذاب راتیں گزر ہی جائیں گی روتے رو تے ♥️ تیری قربت میں پڑھتی ہے مری دھڑکن اسے کہنا ♥️ کیا بتلائیں تجھ کو حقیقت غم نے ایسا زبان کیا ♥️ نصیبوں کی روانی تھی میاں پہلے بہت پہلے ♥️ پھر انا کو دفنایا ہے غبار ہونے کو __________ تمام اشعار 124 ____ گلے    سے   لگا  کر  ہمیں  رو  دیئے   وہ بچھڑ کر کبھی ہم نہ یوں مل سکے پھر __________ یہ زمیں وہ آسماں کچھ بھی نہیں بن ترے سارا جہاں کچھ بھی نہیں __________ وہ شوخی سے کبھی غالب ہو جاتا تھا ہم پہ ہم سے بھولی نہیں جاتی یہ چاہت اس کی __________ اپنوں کے رخ بدلنے سے تھا پریشاں میں پھر یوں ہوا کہ جاناں تم بھی بدل گئے __________ اب کے سوچا ہے بگاڑوں میں یہ صورت کسی دن لوگ چہرے پہ اداسی کا سبب پوچھتے ہیں  __________ تمام اقوال   35 ____ کسی کو بیوفا کہنے سے پہلے، اس کے نظریے سے بھی، اپنے اندر گہرائی تک جھانک کر ضرور دیکھ لیں  ____________ جو شخص آپ کو باد مخالف

عالم میں تیرے جانے سے توفان ہے بہت

غلام منور

عالم میں تیرے جانے سے توفان ہے بہت

عالم کا عالم اب تو پریشان ہے بہت


دنیا میں ڈھونڈھتے ہو سکوں جو کہ ہے نہیں

 اس بات کا مرے یہاں برہان ہے بہت


ہم نے پٹک کے اس عدو سے جان چھین لی

دشمن ہمارے جان کا حیران ہے بہت


میرے بلا نے پر بھی نہیں آتا پاس وہ

لگتا ہے بدمعاش یا شیطان ہے بہت


سب کھوجتے ہیں نیک جو بالکل ہو بھولی سی

لیکن مجھے شریر کا ارمان ہے بہت


کچھ بھی نہ رہ سکا یاں منورؔ تمہارے بعد

تیرے بغیر یہ جہاں ویران ہے بہت

15/01/2024

❤️⁩

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

غلام منور کی تمام تحریریں | ریختہ

اداس شامیں عذاب راتیں گزر ہی جائیں گی روتے روتے

غلام منور کی غزلیں