غلام منور کی تمام تحریریں | ریختہ

تصویر
غلام منور   ہم سے رابطہ کریں   • ہمارے بارے میں  • دستبرداری • رازداری کی پالیسی تعارف     غز ل 56    اشعا 124       نظم 2     اقوال 35    ای - کتاب 6 غلام منور ____ غزل   56 ____ ♥️ اداس شامیں عذاب راتیں گزر ہی جائیں گی روتے رو تے ♥️ تیری قربت میں پڑھتی ہے مری دھڑکن اسے کہنا ♥️ کیا بتلائیں تجھ کو حقیقت غم نے ایسا زبان کیا ♥️ نصیبوں کی روانی تھی میاں پہلے بہت پہلے ♥️ پھر انا کو دفنایا ہے غبار ہونے کو __________ تمام اشعار 124 ____ گلے    سے   لگا  کر  ہمیں  رو  دیئے   وہ بچھڑ کر کبھی ہم نہ یوں مل سکے پھر __________ یہ زمیں وہ آسماں کچھ بھی نہیں بن ترے سارا جہاں کچھ بھی نہیں __________ وہ شوخی سے کبھی غالب ہو جاتا تھا ہم پہ ہم سے بھولی نہیں جاتی یہ چاہت اس کی __________ اپنوں کے رخ بدلنے سے تھا پریشاں میں پھر یوں ہوا کہ جاناں تم بھی بدل گئے __________ اب کے سوچا ہے بگاڑوں میں یہ صورت کسی دن لوگ چہرے پہ اداسی کا سبب پوچھتے ہیں  __________ تمام اقوال   35 ____ کسی کو بیوفا کہنے سے پہلے، اس کے نظریے سے بھی، اپنے اندر گہرائی تک جھانک کر ضرور دیکھ لیں  ____________ جو شخص آپ کو باد مخالف

اب آپ اپنی ہی سزا بن کر میں کیا جیوں

غلام منور

اب آپ اپنی ہی سزا بن کر میں کیا جیوں

تم جو نہ ہوئے میرے تو دنیا میں کیا رہوں


دلبر کے ساتھ رب کو بھی رسوا کیا بہت

فریاد میری کون سنے کس سے کیا کہوں


تو زندگی ہے میری کیوں بگڑا بنا ہے تو

اب تو ہی مجھ کو بتلا منورؔ میں کیا کروں


یہ ذہن عشق میں تو معطل سا ہو گیا

دل چاک اور ہے یہ نصیحت میں کیا سنوں


عبرت لو مجھ سے عشق میں مر مر کے مرتا ہوں

مرتا ہوں روز و شب میں تو مرنے سے کیا مروں


مرنے کو آپ نے کہا تھا لو میں مر گیا

اب گریہ کر یوں مجھ کو جگانے سے کیا جگوں

10/01/2023

❤️⁩

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

غلام منور کی تمام تحریریں | ریختہ

اداس شامیں عذاب راتیں گزر ہی جائیں گی روتے روتے

غلام منور کی غزلیں